راولپنڈی میں گرجا روڈ ملک کالونی قبرستان میں سات سال کی بچی علینہ ظفر کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ
بچی کا کفن قبر کے قریب باہر سے ملا رات کر انھیرے میں بچی کی قبر کی بے حرمتی کی گی والد کی اطلاع پر راولپنڈی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا .
عدالتی اجازت سے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم
واقعہ کے بعد عدالتی حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا.پولیس کےمطابق قبرکشائی سخت سیکیورٹی میں ہوئی،ڈاکٹرز نےمجسٹریٹ اوردیگر متعلقہ افسران کی موجودگی میں علینہ نامی بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا،پوسٹمارٹم کے بعد دوبارہ تدفین کر دی گئی۔ ڈاکٹرز نےنمونے حاصل کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں،جن کی رپورٹ پولیس کو جلد فراہم کی جائے گی۔
تدفین کی تاریخ اور شواہد
پولیس کےمطابق سات سالہ علینہ کی 26 اگست کو تدفین کی گئی تھی،گزشتہ روز والد فاتحہ کے لیے قبرستان آیا تو اسےبچی کی قبر سےمبینہ چھیڑچھاڑ کےشواہد ملے،جبکہ کفن قریب واقع حویلی سے برآمد ہوا۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کیے اور عدالت سے قبر کشائی کی اجازت حاصل کی۔ ابتدائی رپورٹ تھانہ دھمیال میں درج کر لی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
علینہ کی سوشل میڈیا موجودگی، اچانک موت اور پھیلتی ہوئی افواہیں
علینہ بچی کی والدہ اس کی ٹک ٹاک بناکر سوشل میڈیا پہ ڈالتی تھی بچی بہت ایکٹو تھی اس کی ننھی ننھی شرارتوں پر بہت زیادہ ویو آتے تھے لوگوں کا کہنا ہے بچی کو نظر لگ گی کوئی کہتا ہے بچی پہ جادو ہوگیا کوئی کہتا ہے بچی کو کسی نے کھانے میں کچھ دے دیا ہوگا مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں بچی کے والدین کہتے بچی اچانک بیمار ہوگی الٹی شروع ہوگی بچی کو اسپتال لیکر گے تین چار گھنٹے کی اندر بچی فوت ہوگی والدین کی اکلوتی بچی تھی غریب والد رنگ کا کام کرتا ہے ماں کو بچی سے بے حد محبت تھی ماں باب دوسرے تیسرے روز جب قبرستان بچی کی قبر پر فاتحہ کے لیے گے تو ان کو شک گزرا انکی بچی کی قبر کو کسی نے چھیڑا ہے ساتھ ہی کفن نظر آیا شک یقین میں بدلنا شروع ہوا 15 پہ کال کرکے پولیس کو اطلاع دی مجسٹریٹ کی اجازت سے قبرکشائی ہوئی جس سے پتا چلا بچی کی میت سے چھیڑچھاڑ کی گی ہے مکمل تفیصل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا