سرائے عالمگیر: بیٹے نے باپ کو دوسری شادی پر قتل کردیا

Hashir Awan
By -
1

 پچاس سالہ والد نے شادی کرلی سکے بیٹے نے  شادی کی رنجش پر باپ کو قتل کر دیا
Sarai Alamgir news – Son killed father over second marriage, crime scene police tape background



واقعے کی تفصیل

تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں تھانہ بلانی میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا۔ جمیل نامی شخص، جس کی عمر تقریباً 50 سال تھی اور وہ درزی کا کام کرتا تھا، نے ایک اور عورت سے شادی کر لی۔

بیٹے قاسم کو والد کی اس دوسری شادی پر شدید رنج تھا۔ اسی رنجش کی بنیاد پر قاسم نے اپنے والد جمیل ٹیلر ساکن چک قائم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


Breaking News Pakistan: Son shoots father in Sarai Alamgir over second marriage dispute


ماضی کے مشابہ واقعات

یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی تحصیل سرائے کے نواحی گاؤں پران میں اسی نوعیت کا سانحہ پیش آیا تھا، جہاں بیٹے نے باپ کی دوسری شادی پر غصے میں آکر قتل کردیا تھا۔


سماجی پہلو

یہ واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ خاندانی رشتے کمزور ہو رہے ہیں اور معاشرتی اقدار زوال پذیر ہیں۔ والد اور بیٹے کے درمیان محبت اور احترام کی جگہ غصہ، انتقام اور عدم برداشت نے لے لی ہے۔


نتیجہ

ایسے واقعات نہ صرف معاشرتی بگاڑ کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہیں کہ خون سفید ہوچکا ہے اور قیامت قریب آچکی ہے۔ ہمیں اپنے خاندانی نظام کو بچانے کے لیے صبر، برداشت اور اخلاقی قدروں کو فروغ دینا ہوگا۔


Post a Comment

1 Comments

Post a Comment

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!