شہیر حیدر سیالوی – چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی اور فیصل آباد الیکشن 2025

Hashir Awan
By -
0

شہیر حیدر سیالوی – تعارف، مشن اور جدوجہد

ملک شہیر حیدر سیالوی، سابق طلبہ رہنما، سوشل میڈیا کارکن اور ریاستی یوتھ پارلیمنٹ کے صدر، پاکستان نظریاتی پارٹی کے بانی و چیئرمین ہیں۔ ان کا تعلق ضلع اٹک کی اعوان فیملی سے ہے۔


Pakistan Nazriati Party chairman Shaheer Haider Sialvi in election campaign

آغازِ جدوجہد


شہیر سیالوی نے صرف 16 سال کی عمر میں انجمن طلباء اسلام (ATI) کے پلیٹ فارم سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے عشقِ رسول ﷺ کے فروغ اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار کام کیے۔ 2015 میں طلبہ اتحاد کے قیام میں اہم کردار ادا کیا اور ایک نوجوان، نڈر اور جری رہنما کے طور پر نمایاں ہوئے۔



Shaheer Haider Sialvi

پاکستان نظریاتی پارٹی کی بنیاد


تعلیم سے فراغت کے بعد، 24 جنوری 2022 کو، انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت پاکستان نظریاتی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ پہلے ہی الیکشن میں 87 کے قریب امیدوار میدان میں اتارے اور اپنے مشن کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچایا۔ ان کا مؤقف ہے کہ:

  پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے، اس کی بقا نظریہ پاکستان کے فروغ میں ہے۔


مشن اور مقصد

  • وطن سے محبت اور عوام کی فلاح و بہبود
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنا
  • ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور بے حیائی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنا
  • فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرنا
  • نوجوانوں کو موروثی سیاست سے نجات دلا کر اصل قیادت فراہم کرنا

 رکاوٹیں اور مشکلات


دورانِ طالب علمی ہی ان کی مقبولیت اور حق گوئی سے خائف عناصر نے جھوٹے مقدمات بنا کر دبانے کی کوشش کی، مگر وہ نہ رکے اور نہ جھکے۔ آج بھی اپنی جرات، نڈر سوچ اور سچائی کی بدولت سیاسی میدان میں سرگرم ہیں۔


Shaheer Haider Sialvi

موجودہ سیاست


شہیر حیدر سیالوی اس وقت فیصل آباد کے حلقہ NA-104 سے ضمنی انتخابات 2025 میں حصہ لے رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہی ہے۔ ان کا انتخابی نشان ریلوے انجن ہے۔


عوام سے اپیل


شہیر سیالوی کا پیغام ہے کہ:
  • موروثی سیاست کے خاتمے کے لیے نوجوان قیادت کو ایوانوں میں پہنچائیں۔
  • ایماندار، محب وطن اور نظریاتی قیادت ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں مضبوط بنا سکتی ہے۔
  • پاکستان کو نوجوان اور باصلاحیت قیادت کی اشد ضرورت ہے۔


تحریر: ملک محمد زمان کھوہاروی



Top Topic 101

 

Post a Comment

0 Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!