قادرآباد ہڈ پر پانی کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے خطرے کی گھنٹی بج گی ، بند ٹوٹنے کی صورت میں حافظ آباد اور چنیوٹ کے وسیع علاقے سیلاب کی زد میں آجائیں گے
![]() |
ہیڈ قادرآباد |
دریائے راوی اور چناب میں سیلاب درایا چناب ہیڈ قادرآباد کے مقام پر سیلابی ریلہ تشویشناک صورتحال پیدا ہوگی ۔بتایا جاتا ہے پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو ہیڈ ورکس کی گنجائش سے تقریباً 2 لاکھ کیوسک زیادہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ہیڈ قادرآباد پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر بائیں جانب بند کے ٹوٹنے کا خدشہ موجود ہے۔ علاقہ کی مساجد میں اعلانات عوام کو اگاہ کر دیا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بند ٹوٹا تو حافظ آباد اور چنیوٹ کے وسیع علاقے شدید متاثر ہوں گے اور صورتحال تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے.
گزشتہ روز دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے لگی تھی
پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا تھا دوپہر میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرنے کا امکان بتایا گیا
لاہور کی 5 تحصیلوں کے 22 دیہات خالی کروا لیئے گئے تھے.