سوہانجنا (Moringa) کے حیرت انگیز فوائد | کاشت، استعمال اور علاج

Top Topic 101
By -

سوہانجنا 

 سوہانجنا جس کو انگریزی میں مورنگا کہتے ہیں اس درخت کو لگانے کا طریقہ  اس کے پھول بیچ اور پھلیاں جڑیں  اور اس کے تنے چھلکے کے فوائد 

سوہانجنا مورنگا کے درخت کی تصویر


سوہانجنا ایک خود رو دیسی درخت ہے جس سے کم از کم تین سو سے زائد بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے اس کے پتے پھول اور پھل سبزی کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اس کی مولی کی طرح جڑیں ہوتی ہیں جن کا اچار بنایا جاتا ہے  مورنگا کے اس پودے کو کاشت کرنے کا بڑا آسان طریقہ ہے یہ بیچ سے بھی اگایا جاسکتا ہے اس کی قلمیں شاخیں بھی لگائی جاتی ہے غرض اس کی جڑیں اور تنے کو بھی کاٹ کر لگائیں آگ آئے گا.

مورنگا (سوہانجنا) کی لکڑی بہت نرم اور نازک ہوتی ہے اور اس کی شاخوں سے قدرتی گوند نکلتا ہے، جو کیکر کے گوند کی طرح ہوتا ہے. یہ درخت کے تمام حصے انتہائی کارآمد ہوتے ہیں مورنگا کی جڑون سے بنے قدرتی اجزا کا بہترین امتزاج مورنگا اچار کےفوائد:

  •  مدافعتی نظام کو طاقتور بنائے ہاضمے کو بہتر کرے.
  •  توانائی میں اضافہ کرتا ہے .

مورنگا کا اچار بنانے کا بڑا آسان طریقہ ہے آپ اس پودے کی جڑیں نکالیں جو مولی کی طرح نرم ہوتی ہیں ان کو صاف کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں نمک مرچ دیگر مصالحہ لگا کر سرسوں کی تیل میں ڈپ کر دیں کچھ دنوں بعد آپ کا اچار تیار ہو جائے گا.

مورنگا کا درخت، جس کی لمبی، پتلی پھلیاں (جنہیں مونگرے بھی کہا جاتا ہے) سبزی کے طور پر استعمال ہوتی ہیں اجنوری تک دستیاب ہوتی ہیں. یہ پھلیاں اشیاء ممالک کی مشہور سبزی ہیں اور کچنار کی طرح پکائی جاتی مورنگا کے پتے بھی اس کے پھل اور پھولوں کی طرح بڑے کارآمد ہوتے ہیں جنہیں سوہانجنا کے پتے بھی کہتے ہیں، غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے سلاد، قہوہ، دال اور سالن میں ملا کر۔ یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، سوزش کم کرنے، جلد کی صحت بہتر بنانے، اور جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں  

مورنگا کے پودے کے فوائد 

غذائی اجزاء سے بھرپور:

 یہ وٹامن اے، سی، بی، کیلشیم، پوٹاشیم اور آئرن جیسے ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں.

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات: 

ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتے ہیں.

سوزش کم کرنے میں مددگار:

ان میں سوزش مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جو جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی لا سکتی ہیں.

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا:

 وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور مجموعی طور پر مدافعتی افعال کو بڑھاتا ہے.

جلد کی صحت:

 جلد کو صاف اور شفاف بنانے میں مدد دیتے ہیں، اور جلد کی بیماریوں میں بھی مفید ہیں.

وزن کنٹرول:

 یہ فالتو چربی اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.

دل کی صحت:

 خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں.

استعمال کا طریقہ:

قہوہ: پتے دھو کر ابالیں اور شہد ملا کر پئیں۔

سلاد: تازہ پتوں کو سلاد میں شامل کریں۔

پاؤڈر: خشک پتوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور اسے پانی، اسموتھی یا دہی میں ملا کر استعمال کریں۔


دال اور سالن:

روزمرہ کی دالوں اور سبزیوں میں بھی استعمال کریں مورنگا کے پتے بکروں کا بہترین چارہ ہے اس کے پتے دودھ دینے والے جانوروں کو بھی دیے جاتے ہیں جس سے انکا ہاضمہ بہتر ہوتا ہے دودھ بڑ جاتا ہے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں بہت شرے منزل کا متبادل سمجھا جاتا ہے.

اس کے پتوں کو خشک کرکے پوڈر بھی بناکر جانوروں کو دینے سے بڑے فائدے حاصل ہوتے ہیں  شوگر کے مریض اس کے پتوں کو دھوپ کے بغیر خشک کرکے ان کی پھکی بناکر کھاتے ہیں.

مورنگا کے درخت کے لاتعداد فائدے جن پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے .

شجر دوست احباب اس پودے کو لگانے کے لیے مہم چلائیں اس درخت کو عام کیا جائے تاکے لوگ اس سے فائدہ حاصل کرسکیں .

تحریر ملک محمد زمان کھوہاروی

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!