امریکہ وزٹ ویزا اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ | DS-160 فارم، فیس اور انٹرویو گائیڈ

Top Topic 101
By -
امریکہ وزٹ ویزا اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ | DS-160 فارم، فیس اور انٹرویو گائیڈ

کیا اپ امریکہ کا ویزہ اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں؟

کیا اپ امریکہ کا ویزہ اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں اپ کو معلومات چاہیے کسطرح ویزہ اپلائی کیا جاتا ہے اپ کسی ایجنٹ وغیرہ کو لاکھوں روپے دیکر ویزہ اپلائی نہ کریں خود اپلائی کریں لاکھوں روپے بچائیں ان شاء اللہ ویزہ اپ کو مل جائے گا یہ کوئی مشکل کام نہیں بڑا ہی اسان طریقہ ہے اگر اپ کمپیوٹر چلا سکتے ہیں پھر تو بہت ایزی ہے اگر کمپیوٹر نہیں چلا سکتے تو پھر کسی کمپیوٹر والے کے پاس بیٹھ کر اپلائی کر دیں۔

امریکہ میں وزٹ ویزا (B-1 یا B-2 ویزا) حاصل کرنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے آن لائن فارم DS-160 مکمل کرنا ہوگا، اس کے بعد فیس ادا کرنی ہوگی یہ فیس اپ کسی قریبی بینک میں جمع کرواسکتے ہیں اور پھر اسلام اباد سفارت خانے یا کراچی قونصل خانے میں انٹرویو کے لیے اپائنٹمنٹ لینی ہوگی. انٹرویو کے دوران آپ کو اپنے مقاصد، مالی حالت، اور پاکستان سے اپنے تعلقات کے بارے میں یقین دلانا ہوگا کہ آپ امریکہ میں صرف عارضی طور پر رہیں گے اور واپس اپنے وطن لوٹ آئیں گے.

ویزہ اپلائی کرنے کے لیے درکار اقدامات:

  • آن لائن فارم DS-160 بھریں: یہ درخواست کا سب سے اہم مرحلہ ہے جس میں آپ کی ذاتی معلومات، سفر کا مقصد، اور دیگر تفصیلات پوچھی جاتی ہیں.
  • بینک میں فیس ادا کریں اور اس کی رسید اپنے پاس سنبھال کے رکھ لیں جس پر بعد میں آپ کو ویزہ اگر لگ گیا پاسپورٹ وصول ہوگا ویزہ کی درخواست فیس ادا کرنا ضروری ہے.
  • سفارت خانے میں انٹرویو کا وقت لیں تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کے بعد آپ کو امریکی سفارت خانے میں انٹرویو کے لیے وقت بُک کرنا ہوگا انٹرویو کے لیے تاریخ بڑی لمبی ملتی ہے کیونکہ رش بہت ہوتا ہے عملہ کی کمی ہے.

سفارت خانے میں جب آپ انٹرویو دینے جائیں گئ انٹرویو میں آپ سے آپ کے دورہ امریکہ کے مقصد، مالی استحکام، اور وطن واپسی کے بارے میں سوال کیے جائیں گے.

انٹرویو کے لیے مطلوبہ اہم دستاویزات:

  • آپ کا پاسپورٹ
  • آن لائن فارم DS-160 کی کنفرمیشن پیج
  • انٹرویو کا اپائنٹمنٹ لیٹر
  • آپ کی حالیہ تازہ تصویر
  • مالی وسائل کے ثبوت جیسے بینک سٹیٹمنٹس یا تنخواہ کی سلپس
  • سفر کا مقصد ثابت کرنے والے کاغذات، مثلاً ہوٹل بکنگ یا ایئر لائن ٹکٹ کسی دوست رشتے دار کا ہوم اڈریس فون نمبر وغیرہ
  • پاکستان میں اپنے تعلقات کے ثبوت، جیسے پراپرٹی کے کاغذات یا گھر کا ثبوت کاروبار کے ثبوت اور اس کے متعلق مکمل معلومات ہونا

انٹرویو دینے جب جانا ہے تو کون کون سے پیپر ساتھ لیکر جانے ہیں

  • اپ کا پاسپورٹ جو کم از کم چھ ماہ ویلڈ ہونا ضروری ہے دوسرے پاسپورٹ جو پرانے ہیں اگر ان پر کوئی ویزے لگے ہیں تو آپ کے لیے بہتر ہے
  • آن لائن فارم DS-160 کی کنفرمیشن پیج
  • انٹرویو کا اپائنٹمنٹ لیٹر
  • آپ کی حالیہ تصویر
  • مالی وسائل کے ثبوت جیسے بینک سٹیٹمنٹس یا تنخواہ کی سلپس
  • سفر کا مقصد ثابت کرنے والے کاغذات، مثلاً ہوٹل بکنگ یا ایئر لائن ٹکٹ
  • پاکستان میں اپنے تعلقات کے ثبوت، جیسے پراپرٹی کے کاغذات یا گھر کا ثبوت تمام کاغذات کی فوٹو کاپی کرکے دو سیٹ بنا لینا

 موبائل فون دیگر سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی صرف اور صرف ضروری کاغذات ساتھ لیکر جائیں۔

امریکہ کا اسلام آباد سفارت خانہ اور کراچی قونصل خانہ

امريکہ کا اسلام آباد سفارت خانہ یا کراچی قونصل خانے تارکين وطن افراد کے ليے تمام نوعيت کے ويزوں پر کام ہوتا ہے وہاں چھوٹی والے دن کے سوا پورا ہفتہ کام جاری رہتا ہے. تاہم اکثر اقسام کے ويزوں ميں تعطل کا سامنا ہے، جس کی وجہ پہلے سے جمع شده درخواستوں کی بڑی تعداد اور عملے کی مسلسل کمی جيسی مشکلات ہيں. اس ليے انٹرويو کے ليے ديے جانے وقت ميں بهی طويل انتظار ناگزير ہے. اس عمل ميں کتنا وقت لگ سکتا ہے يہ بات حتمی طور پر بتانا ممکن نہيں کيونکہ عملے کی دستيابی اور مقامی حالات واقعات اس پورے عمل کی گنجائش اور ترتيب پر اثر انداز ہوتے ہیں.

امریکہ کے مختصر عرصہ کے دوروں کے لیے

خواہ وہ سیاحت، کاروبار، تعلیم یا کسی اور مقصد سے متعلق ہوں، آپ براہ راست آن لائن درخواست (فارم ڈی ایس ایک سو ساٹھ) کی طرف جا سکتے ہیں۔ (form DS-160)

انٹرویو کی تیاری

آپ امریکہ کی جس ریاست کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہاں کی معلومات آپ کے اگر کوئی رشتے دار ہیں ان کی معلومات وہ کہاں رہتے ہیں ان کا فون نمبر ان کا کاروبار کیا ہے آپ نے کن ممالک کا سفر کیا کب کیا اپ موجود کاروبار کونسا کر رہے ہیں اس کی مکمل معلومات اپنے بیوی بچوں کے متعلق سوال پوچھے جائیں گے۔ اتنا لمبا چھوڑ انٹرویو نہیں ہوتا آپ کسی بھی زبان میں اپنا انٹرویو دے سکتے ہیں۔

آپ جب انٹرویو دینے جائیں گے سب سے پہلے آپ کی انٹرویو کی تاریخ کا ثبوت پاسپورٹ اور آپ کی تازہ فوٹو دیکھی جائیں گی اس کے بعد آپ کی انگلیوں کے فنگر لیے جائیں گے آپ کو بتایا جائے گا آپ نے کس کھڑکی پہ جانا ہے اور کونسی زبان میں انٹرویو کرنا ہے آپ کا قد ناپا جائے گا تصویر لی جائے گی۔

انٹرویو اگر پاس ہوگیا آپ کا پاسپورٹ رکھ لیا جائے گا اور آپ کو ایک پیپر دے دیا جائے گا اگر ویزہ ریجیکٹ ہوگیا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا اور ایک ویزا نہ لگنے والا پیپر دیا جائے گا۔

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!