جنگلی کریلا (Wild Bitter Gourd) – صحت کے فوائد اور استعمال

Top Topic 101
By -

جنگلی کریلا جھاڑی کریلا

جنگلی کریلا (Wild Bitter Gourd) – صحت کے فوائد اور استعمال


انگلش نام: Wild Bitter Gourd یا Wild Bitter Melon

جنگلی کریلا ایک خودرو سبزی کی بیل ہے جو گرم اور مرطوب علاقو میں عام طور پر پائی جاتی ہے۔ اس پر لگنے والی سبزی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے اور صدیوں سے دیسی ادویات میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

ساون کے ماہ میں اگست اکتوبر نومبر میں یہ سبزی مل جاتی ہے زیادہ طرح جنگلی کے درخت پہ ملتی ہے۔ اس کی بہت ساری اقسام ہیں: کچھ پھل انڈے کی طرح بیضوی شکل کے ہوتے ہیں، کچھ گول لمبوترے، کچھ چھوٹے کریلے کی طرح، کچھ کے اوپر کریلے کی طرح کیل نما دانے ہوتے ہیں، کچھ پہ بال نما اور کچھ سادہ ہوتے ہیں۔ اندر سے بیچ عام کریلے کی طرح ہوتے ہیں۔ ذائقہ کریلے کی طرح کڑوا ہوتا ہے لیکن کریلے سے قدرے کم۔

اس کی بیل پہ سفید پھول لگتے ہیں ساتھ بہل کے ایک تار بھی لگتی ہے توری کی طرح جس سے آسانی سے درختوں پر چڑھ جاتی ہے۔ درخت جتنا بھی لمبا کیوں نہ ہو توری کی بیل کی طرح آخر تک چلی جاتی ہے۔ یہ سبزی جب توڑی کچھی ہوتی ہے پھر بیچ سمیت لوگ پکا کر کھاتے ہیں۔ جب تھوڑی پک جائے پر اس کے بیچ سخت ہو جاتے ہیں لوگ اب کا نکال دیتے ہیں۔ یہ سبزی کاٹتے وقت اس میں سے لیس نکلتی ہے لیکن یہ لیس عام لیس کی طرح نہیں ہوتی، پانی ڈالتے ہی دھل جاتی ہے۔ لوگ اس کو کاٹنے سے پہلے بھی دھو لیتے ہیں اور کاٹنے کے بعد بھی دھوتے ہیں، جسطرح عام کریلے کی سبزی بنائی جاتی ہے اس کو بھی اسطرح بنایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ فرائی کر لیتے ہیں اور کچھ ابال لیتے ہیں۔

جنگلی کریلا کے فوائد

  1. ذیابیطس شوگر کے لیے مفید جنگلی کریلا خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو انسولین کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں۔
  2. نظام ہاضمہ کی بہتری یہ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
  3. جلد کے مسائل کا علاج جنگلی کریلا جلد کی مختلف بیماریوں جیسے مہاسے، خارش اور داد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
  4. مدافعتی نظام کی مضبوطی یہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جس کی بدولت جسم بیماریوں سے بہتر طور پر لڑ سکتا ہے۔
  5. وزن کم کرنے میں مددگار جنگلی کریلا کم کیلوریز والا غذا ہے اور وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
  6. اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں اور عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ

جنگلی کریلا کو جوس بنا کر، یا سبزی کے طور پر عام کریلوں کی طرح پکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خلاصہ

جنگلی کریلا ایک قدرتی خزانہ ہے جو صحت کے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف ذیابیطس اور جلد کے مسائل کے لیے مفید ہے بلکہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بناتا ہے۔ اس کی بیل نر اور مادہ ہوتی ہے، نر پہ صرف پھل لگتا ہے، مادہ پہ پھول لگتے ہیں لیکن سبزی نہیں بنتی۔ یہ قریب قریب اگتی ہے، اگر نر مادہ میں سے صرف ایک بیل ہو تو پھل کسی پہ بھی نہیں لگتا۔ اب لوگ یہ سبزی خود بھی کاشت کرتے ہیں، اس کو درختوں کے نیچے کاشت کیا جاتا ہے۔

ملک محمد زمان کھوہاروی



#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!