بیری کا درخت: فوائد، پھل، شہد اور طبی اہمیت | Berry Tree Health Benefits

Top Topic 101
By -

بیری کا درخت: ایک تعارف

بیری کا درخت عرب ممالک اور اشیاء کا ایک مشہور و معروف درخت ہے اس کی بہت ساری اقسام ہیں بیری کے درخت کے بے شمار فوائد ہیں بیری کے درخت پر ایک تفصیلی مضمون آپ کی معلومات میں اضافہ کرے گا۔


بیری کا درخت: فوائد، پھل، شہد اور طبی اہمیت | Berry Tree Health Benefits
Berry Tree 



بیری کی لکڑی اور استعمال

بیری کی لکڑی سرخی مائل بھوری اور اوسط مضبوطی کی حامل ہوتی ہے۔ یہ زرعی آلات کے دستے اور کم قیمت فرنیچر وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ جبکہ اس کی لکڑی کو بطور ایندھن بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


بیری کا پھل اور غذائیت

بیری ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں وٹامنز (خاص طور پر وٹامن سی) اور معدنیات جیسے آئرن اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں، اور اس کے فوائد میں جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ، ہاضمہ کی بہتر کارکردگی، ہڈیوں کی مضبوطی، بلڈ پریشر کنٹرول، اور بے خوابی جیسی نیند کی خرابیوں کا خاتمہ شامل ہیں۔


بیری کا شہد

بیری کا شہد (سدر شہد یا بیری شہد) ایک خاص قسم کا شہد ہے جو بیری کے درخت کے چھوٹے پھولوں کے رس سے حاصل کیا جاتا ہے، اور یہ دنیا کے مہنگے ترین اور بہترین شہد میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں بھوک کنٹرول کرنے، وزن گھٹانے، ہاضمے کو بہتر بنانے، جلد کو صحت مند رکھنے، اور دل و دماغ کی صحت کو بہتر بنانے جیسے متعدد فوائد شامل ہیں۔


مشہور کہاوت

پنجاب کی مشہور کہاوت ہے:
"جس گھر میں بیری ہو وہاں پتھر تو آتے ہیں"
یہ کہاوت بیری کے درخت کی معاشرتی اہمیت کو خوبصورت انداز میں بیان کرتی ہے۔


بیری کی اقسام اور پھیلاؤ

بیری کے درخت کی سب سے عام قسم کو انگریزی میں Berry، عربی میں سدر یا سدرہ، فارسی میں سرو آزاد کہا جاتا ہے۔ نباتاتی نام: Cedrus libani Loud۔
بیری کی دنیا میں کئی اقسام پائی جاتی ہیں: پیوندی، تخمی اور جنگلی بیری۔


جنگلی اور پیوندی بیری

بیری ایک کانٹے دار اور سدا بہار درخت ہے۔ جنگلی بیری کے کانٹے زیادہ بڑے اور زہریلے ہوتے ہیں جبکہ پیوندی بیری کے کانٹے برائے نام ہی ہوتے ہیں۔ عام بیر کا درخت 20–50 فٹ تک اونچا ہو سکتا ہے۔


بیری کے طبی فوائد

بیری کے پھل میں کیلشیم، فاسفورس، فولاد اور وٹامنز کی مقدار کافی ہوتی ہے۔ یہ نظام ہضم بہتر بنانے، خون صاف کرنے، زخم اور پھوڑے جلد ٹھیک کرنے، بال مضبوط اور چمکدار بنانے میں مددگار ہے۔


اسلام میں بیری کے درخت کی اہمیت

قرآن و احادیث میں بیری کے درخت کی اہمیت، حرمت اور برکات بیان ہوئی ہیں۔ بیری کو بغیر معقول وجہ کے کاٹنے سے منع کیا گیا ہے اور میت کو بیری کے پتوں والے پانی سے غسل دینا سنت عمل ہے۔


لوک داستان: سمی میری وار

ایک مشہور لوک داستان جس میں بیری کے درخت کو بچانے کے لیے کئی لوگوں نے قربانیاں دیں، جس سے درخت محفوظ رہے۔ آج کے دور میں پاکستان میں بھی اس قسم کی بیداری ضروری ہے تاکہ درخت بچائے جا سکیں۔


تحریر:

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!