ملک محمد زمان کھوہاروی – ہر فن مولا، خدمت و عشقِ رسول سے سرشار شخصیت

Top Topic 101
By -

 ایک انسان کے اندر کتنے فن ہو ں تو اسے ہم ہر فن مولا کہےسکتے ہیں 

ملک محمد زمان کھوہاروی – ہر فن مولا، خدمت و عشقِ رسول سے سرشار شخصیت

  ملک محمد زمان کھوہاروی کی شخصیت پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں یہ تحریر  ان کے لیے اعتراف خدمت کے طور پر پیش ہے ہر لمحہ پر عزم، نئی نوید صبح کے طلبگار،عشق رسول کے جزبے سے سرشار  خوف خدا کی دولت سے مالا مال ہمہ تن اصلاح اور فلاح کے جذبے کی لگن میں مگن ، امن محبت اور فلاح کے داعی ہر دم خدمت کرنے والوں کے ہم قدم، اختلاف رائے کو بہتر انداز میں سننے و تسلیم کرنے کی جرات رکھنےہیں دوستوں رشتے داروں کےمشکل وقت کے ساتھی، باوقار و مدلل انداز میں گفتگو کرنے  والے تحریر تقریر کے فن سے اشنا  وہ قدرت کی جانب سے   بے انداز، صلاحیتوں کے مالک ہیں... نظر آنے میں تو بظاہر ایک سادہ سے درویش صفت انسان مگر اللہ کریم نے ان کی ذات میں اجتماعیت رکھی ہوئی ہے ہر بندے ہر کارکن کو ساتھ لیکر چلنے کے ہنر سے واقف ہر مجلس میں ہر طبقہ فقر کے لوگوں میں گھل مل جانے والے ایسی خوبیوں کے حامل ہیں انتہائی متحرک, نظریہ, حق و باطل پر ڈٹ جانا,   باسلیقہ و نفیس, مزاج میں شگفتگی, درد دل رکھنے والے, مددگار و خوش مزاج, ملن سار مہمان نواز اور انتہائی عاجز، مخلص،خدمت خلق کے جذبے سے سرشار، بے لوث و صوفی مزاج، علم و ادب سے لبریز،درجنوں فلاحی و دینی کاموں کی سرپرستی کرنے والےیاروں کا یار, طبعیت ہمدردی، غمگساری، مخلص پن، اپنائیت، مثبت سوچ و مثبت عمل، بے غرض خدمت وہ بیک وقت دینی اسلامی اصلاحی فلاحی سیاسی ادبی ملی کاموں میں پیش پیش رہنے والے ہر طرح کے غرور تکبر سے پاک عام لوگوں کی سگنت پسند.

ملک محمد زمان کھوہاروی

مساجد سے محبت اور خدمت کرنے والے قبرستانوں کا تحفظ احترام بحال کرنے والے میلاد نعت کے جلسے منقد کرنے اور انکی رونق اپنے گاوں میں سماجی سوچ اور جزبہ عشق رسول کو پروان چڑانے والے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہم وقت مصروف شجر دوست کتاب دوست گاوں میں لائبریریاں بک بینک بنانے والے بے غرض انسان صحافت کے میدان سوشل میڈیا پر مثبت سوچ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سیاسی سماجی شعور کی بیداری پہ کام کرنے والے عالمی سطح پر تبلیغ کے فرائض ادا کرنے والے بسم اللہ مسجد مصطفائی مرکز کھوہار کی تعمیر نو کے بانی المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کھوہار کے بانی المصطفی قرآن محل کے خدمت گار سپائی نہر پل کھوہار سٹاپ پر چھتری ہو یا میلاد چوک قبرستان کی چاردیواری ہو یا ان کے اندر پختہ راستےملک صاحب کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ملک صاحب جنرل کونسلر منتخب ہوئے ایم پی اے کا الیکشن بحری جہاز کے نشان پر لڑا ملک صاحب کو جوانی میں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی اور دنیا کے بیشتر ممالک کا مطالعاتی دورہ کر چکے ہیں  ماشاءاللہ دو افراد کو مسلمان کرنے کی بھی سعادت نصیب ہوئی آپ ایک اچھے شاعر ہیں  آپ نے میلاد النبی پر ایک کتاب لکھ رکھی ہے اخبارات رسالوں اور سوشل میڈیا پر ان کے بے شمار ماموں کالم موجود ہیں آپ ایک اچھے لکھاری ہیں ملک زمان کھوہاروی کی شخصیت پر ایک کتاب لکھی جاسکتی ہے 

اللہ کریم یہ جذبہ سلامت رکھے۔۔۔ ہمت کبھی نا ٹوٹے ، جذبوں کو تقویت ملے، صحت و کامیابی کے ساتھ اسلام و انسانیت کے 

لیے کام کرتے رہیں ۔۔۔۔ تحریر و ترتیب  ملک معظم شہزاد  ملک حاشر زمان  چوہدری ریاست گجر

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!