بے فائدہ کاموں میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے وہ کام چھوڑ دیا جائے کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ کر کام شروع کرنا چاہیے سنی سنائی باتوں پر کام شروع کرو گے تو پیسہ اور وقت دونوں برباد ہونگے ایک کہانی آپ کی نظر کرتا ہوں جس میں ایک بہت اچھا سابق ہے
ایک بے وقوف کوا تھا اس نے سن رکھا تھا اگر مٹکےمیں پانی کم ہو اس میں کنکر ڈالنے سے پانی اوپر اجاتا ہے ایک پیاسے کوے نے یہ ترکیب نکالی تھی ایک دن یہ بے وقوف بہت پیاسا تھا ادھر ادھر پانی تلاش کیا پانی نہ ملا اسے ایک جگہ پہ مٹکا نظر ایا اس نے اس میں کنکر ڈالنا شروع کیا اسطرح اس کی پیاس اور بڑھ رہی تھی پانی تھا کہ اوپر نہیں آرہا تھا وہ اور پھتر تلاش کر کر کے ڈالتا رہا اب تو وہ تھک چکا تھا پیاس سے نڈھال ہو چکا تھا اڑنے کی قوت ختم ہو رہی تھی اس نے اور ہمت کرکے پتھر ڈالے پتھر اوپر تک اگے پانی اوپر نہ ایا کیونکہ اس مٹکے میں پانی تھا ہی نہیں بیکار محنت کرتے کرتے کوا مر گیا ۔۔۔۔ ہم لوگ بھی کچھ کام ایسے شروع کر دیتے ہیں بغیر دیکھے سوچے اخر میں تھک ہار کر اپنی تقدیر سے شکوہ کرنا شروع کر دیتے ہیں کوئی بھی محنت کرنے سے پہلے خوب دیکھ سوچ کر قدم اٹھانا چاہیے ۔
تحریر ملک محمد زمان کھوہاروی