نیپال میں Gen Z انقلاب، وزیراعظم مستعفی
کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک): تیونس سے شروع ہونے والی بغاوتوں کی لہر مصر، عراق، لیبیا، سری لنکا، شام اور یمن سے گزرتی ہوئی اب جنوبی ایشیا تک پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے بعد اب نیپال میں بھی عوامی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
کرپشن اور بے روزگاری کے خلاف شروع ہونے والی تحریک میں -Gen Z- نوجوانوں نے قیادت سنبھالی اور لاکھوں عوام کے دباؤ پر وزیراعظم کے پی شرما اولی کو استعفیٰ دینا پڑا۔
احتجاج کے دوران تصادم میں کئی افراد جاں بحق ہوئے، مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا جبکہ عوامی دباؤ کے باعث حکومت کو سوشل میڈیا پابندی واپس لینا پڑی۔
سیاسی ماہرین کے مطابق یہ انقلاب اس بات کی علامت ہے کہ خطے کے نوجوان طبقے میں بیداری بڑھ رہی ہے اور یہ لہر مستقبل میں دیگر ممالک کے لیے بھی چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔